حکومت ایران گیس منصوبہ جلد مکمل کرے قائمہ کمیٹیامریکی کمپنی سے بغیر اجازت معاہدے کی تفصیلات طلب

ایران سے گیس معاہدے پر عالمی پابندیوں سے مشکلات ہیں، وزیرپٹرولیم شاہد خاقان عباسی کی بریفنگ


News Agencies/Numainda Express January 07, 2014
توانائی کے بحران کاحل صرف ایل این جی اوردوسرے ممالک سے گیس کے حصول سے ہی ممکن ہے۔وزیرپیٹرولیم۔ فوٹو: فائل

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم نے امریکی یونائیٹڈ کمپنی اورسوئی سدرن کے درمیان واشنگٹن میں حکومت کی مرضی اوراجازت کے بغیرمفاہمتی یادداشت پر دستخط پرتحفظات کااظہارکرتے ہوئے ایم اویوکی تفصیلات طلب کرلیں۔

کمیٹی نے زوردیاکہ حکومت ایران کیساتھ مذاکرات کے ذریعے تحفظات کاخاتمہ کرے اورگیس منصوبے کوجلدمکمل کرے۔ قائمہ کمیٹی پٹرولیم کااجلاس محمدیوسف کی صدارت میں ہواجس میں قطرسے مہنگے داموں ایل این جی کی درامدگی اورمعیشت پرپڑنے والے برے اثرات کے حوالے سے میڈیارپورٹس پروفاقی وزیرپیڑولیم شاہدخاقان عباسی نے آگاہ کیاکہ قطردنیاکے مختلف ممالک کو4ڈالرسے19ڈالرفی مکعب فٹ گیس فروخت کررہاہے۔ ایل این جی کی درآمد سے گھریلوصارفین پراثرنہیں پڑیگا۔ پورٹ قاسم کراچی پرایل این جی ٹرمینل کی تعمیرشروع ہے اورسپلائی لائن کاابھی تک ٹینڈرجاری نہیں ہوسکا۔ توانائی کے بحران کاحل صرف ایل این جی اوردوسرے ممالک سے گیس کے حصول سے ہی ممکن ہے۔



قطرسے نرم شرائط اورکم قیمتوں کی ایل این جی حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ توانائی کابحران شدیدسے شدید تر ہو رہا ہے حکومتوں کی بجائے ملک وقوم کے مفادکوترجیح دی جائے۔ پاک ایران معاہدے پرعمل کرنے سے پاکستان کوسستی گیس کی فراہمی ممکن ہوگی۔ وزیرپٹرولیم شاہدخاقان عباسی نے بتایاکہ پاکستان ایران گیس معاہدے پرعالمی برادری کی پابندیوں کی وجہ سے عملدرآمدمیں مشکلات ہیں' چین کے بینک نے امریکی پابندیوں کی وجہ سے پاک ایران منصوبے میں سرمایہ کاری کرنے سے انکارکردیا ہے۔

عبدالنبی بنگش نے کوہاٹ ڈویژن میں سابقہ حکومت کے منظور شدہ منصوبوں کے لئے فنڈزکے اجراء کیلئے کہاتووفاقی وزیرنے وضاحت کی کہ وزیراعظم نے تمام ترقیاتی فنڈزپرپابندی لگادی ہے اوراگاہ کیاکہ کرک سے گیس ریفائنری کواٹک منتقل نہیں کیاجارہا۔ ادھرقائمہ کمیٹی پورٹس اینڈشپنگ کااجلاس چیئرمین کمیٹی غلام مصطفی شاہ کی زیرصدارت منعقدہواکمیٹی کے ارکان نے وفاقی وزیر،سیکریٹری کی اجلاس میں عدم شرکت پرشدیداحتجاج کرتے ہوئے اجلاس ملتوی کرنیکامطالبہ کردیاجبکہ چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ اگلے اجلاس میں ذمہ داروں کوحاضری یقینی بناناہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |