وزیراعظم سے ملاقات کے بعد حفیظ شیخ کا وزارت سے استعفیٰ نہ دینے کا فیصلہ

حفیظ شیخ سینیٹ الیکشن میں شکست کے بعد 11 جون کے بعد وفاقی وزیر نہیں رہیں گے


March 06, 2021
حفیظ شیخ 11 جون کے بعد بطور مشیر خزانہ ذمہ داریاں نبھاتے رہیں گے۔ فوٹو:سوشل میڈیا

وزیرخزانہ حفیظ شیخ نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد استعفیٰ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے ملاقات کی اور ملاقات میں وزیر اعظم نے حفیظ شیخ پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ معیشت کی بہتری کیلئے حفیظ شیخ کی خدمات ہیں، پاکستان کی معیشت کو بہتر بنانے میں حفیظ شیخ کا اہم کردار ہے

ذرائع کے مطابق وزیراعظم سے ملاقات کے بعد وزیر خزانہ حفیظ شیخ نے استعفیٰ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ حفیظ شیخ کو سینیٹ الیکشن میں کامیابی کی امید پر 6 ماہ کے لیے وفاقی وزیر خزانہ بنایا گیا تھا، تاہم وہ سینیٹ الیکشن میں شکست کے بعد 11 جون کے بعد وفاقی وزیر نہیں رہیں گے، اور 11 جون کے بعد بطور مشیر خزانہ ذمہ داریاں نبھاتے رہیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں