عمران خان سیاسی شکست سے بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکے آصف زرداری

پی ڈی ایم کے رہنماؤں پر حملہ سے غیر جمہوری سوچ ظاہر ہوتی ہے، سابق صدر آصف زرداری


ویب ڈیسک March 06, 2021
سابق صدر زرداری نے آج پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر ہونےو الے واقعات کی مذمت کی(فوٹو، فائل)

سابق صدر آصف علی زرداری نے مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کو فون کیا ہے اور سابق وزیراعظم شاھد خاکان عباسی ،احسن اقبال، مقدق ملک اور مریم اورنگزیب پر حملے کی مذمت کی ہے.

آصف علی زرداری نے کہا کہ سیاسی رہنماؤں پر حملہ سیاسی عدم برداشت کا ثبوت ہے. عمران خان سیاسی شکست سے بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں،سینیٹر مریم اورنگزیب سے توہین آمیز سلوک قابل مذمت ہے۔ عمران خان نے سیاست میں گالی اور عدم برداشت کا عنصر پیدا کیا ہے. پی ڈی ایم کے رہنماؤں پر حملہ سے غیر جمہوری سوچ ظاہر ہوتی ہے.

یہ خبر بھی پڑھیے: پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر پی ٹی آئی کارکنان کی (ن) لیگی رہنماؤں کو دھکے اور ہاتھا پائی

واضح رہے کہ آج وزیر اعظم کے قومی اسمبلی سی اعتماد کا ووٹ لینے کے موقعے پر پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر تحریک انصاف اور مسلم لیگ کے کارکنان کے مابین ہاتھا پائی ہوئی۔ پی ٹی آئی کے کارکنان نے لیگی رہنماؤں شاہد خاقان عباسی اور مصدق ملک کو دھکے دیے جب کہ گربیان بھی پکڑا۔علاوہ ازیں لیگی رہنما مریم اورنگ زیب کے ساتھ بھی بدسلوکی کی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں