امریکاکی اتحادی فنڈزکے 50کروڑڈالردینے کی یقین دہانی

وزیرخزانہ سے امریکی سفیرکی ملاقات،اقتصادی کمیشن اجلاس کاایجنڈا پر غور


Staff Reporter January 07, 2014
وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے امریکی سفیر رچرڈ اولسن ملاقات کررہے ہیں۔فوٹو:پی پی آئی

امریکا نے پاکستان کو اتحادی سپورٹ فنڈکے 50کروڑ روپے سے زائدکے واجبات کی ادائیگی کی یقین دہانی کرائی ہے۔

اس ضمن میں ذرائع نے بتایا کہ یہ یقین دہانی پاکستان میں تعینات امریکی سفیر رچرڈ اولسن کی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات میںکرائی گئی۔اس موقع پر دونوں رہنمائوںکے درمیان پاکستان اور امریکہ کے درمیان دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری سمیت باہمی دلچسپی کے دوطرفہ امور بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔



اجلاس میں پاکستان اور امریکی اقتصادی حکام پر مشتمل مشترکہ اقتصادی کمیشن کے اپریل میں ہونے والے اجلاس کے ایجنڈے کو حتمی شکل دینے کے بارے میں بھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ اجلاس میں دونوں رہنمائوں کے درمیان دوطرفہ تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ کی حوصلہ افزائی کرنے پر بھی اتفاق ہوا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |