مقبوضہ کشمیرسوپور میں شہدا کی یاد میں ہڑتال

ہڑتال کے موقع پر تمام تجارتی مراکز بند جبکہ سڑکوں پر ٹرانسپورٹ معطل رہی


News Agencies January 07, 2014
ہڑتال کے موقع پر تمام دکانیں اور تجارتی مراکز بند رہے جبکہ سڑکوں پر گاڑیوں کی آمد ورفت معطل رہی۔فوٹو:اے ایف پی

مقبوضہ کشمیرکے قصبہ سوپور میں کشمیریوں کے قتل عام کی 21ویںبرسی کے موقع پر مکمل ہڑتال کی گئی جس کی اپیل کشمیری رہنما سید علی گیلانی نے دی تھی۔

ہڑتال کے موقع پر تمام دکانیں اور تجارتی مراکز بند رہے جبکہ سڑکوں پر گاڑیوں کی آمد ورفت معطل رہی۔ 1993میں6 جنوری کے دن بھارتی فوجیوں نے سوپور قصبے میں اندھا دھند فائرنگ کر کے 50 سے زائد کشمیریوں کو شہید کیا اور قصبے کو آگ لگا دی تھی۔



حریت کانفرنس کے رہنماؤں ظفر اکبر بٹ، جاوید احمد میر، یاسمین راجا اور سید بشیر احمد اندرابی نے شہدائے سوپور کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوجیوں نے مقبوضہ علاقے میں رائج کالے قانون کے تحت ظلم و جبر کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ علاوہ ازیں مقبوضہ کشمیر کے ضلع جموں میں سنجوان برج کیمپ کے قریب ایک ڈھائی سالہ بچے کو بھارتی فوجی گاڑی نے ٹکرماردی جس سے بچہ شہید ہوگیا۔ جموں شہر سے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔