پاکستان میں فاسٹ باؤلنگ کا بہت ٹیلنٹ موجود ہے، محمد عباس

اسپورٹس رپورٹر  اتوار 7 مارچ 2021
فاسٹ بولر نے نیشنل ہائی پرفارمنس کیمپ کو بہت مفید قرار دے دیا

فاسٹ بولر نے نیشنل ہائی پرفارمنس کیمپ کو بہت مفید قرار دے دیا

 لاہور: فاسٹ بولر محمد عباس نے دورہ جنوبی افریقہ سے پہلے نیشنل ہائی پرفارمنس کیمپ کو بہت مفید قرار دے دیا۔

فاسٹ بولر محمد عباس کہتے ہیں کہ یہ پی سی بی کا اچھا اقدام ہے، آف سیزن میں ٹریننگ سے اپنی خامیوں پر قابو پانے کا موقع ملتا ہے، محمد عباس کے مطابق اس کیمپ میں اپنی باؤلنگ اور فٹنس دونوں میں بہتری لانے کی کوشش کروں گا.

فاسٹ بولر نے کہا کہ پاکستان میں فاسٹ باؤلنگ کا بہت ٹیلنٹ موجود ہے، ڈومیسٹک کرکٹ میں نئے فاسٹ باؤلرز نے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا،اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ان کھلاڑیوں کے لیے یہ کیمپ مفید ثابت ہوگا۔

واضح رہے پاکستانی ٹیم کی 26 مارچ کو جوہانسبرگ روانہ ہوگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔