بلاول بھٹو حمزہ شہباز ملاقات تمام فیصلے پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے کرنے پر اتفاق

پی ڈی ایم کو فیصلہ کرنا ہے کہ کب اور کہاں عدم اعتماد کی تحریک لانی ہے، بلاول بھٹو زرداری


ویب ڈیسک March 07, 2021
ہم ساتھ مل کرحملہ بھی کریں گےاور جیتیں گے بھی ، بلاول بھٹوزرداری فوٹو: ایکسپریس

ALMATY, KAZAKHSTAN: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر حمزہ شہباز حکومت کے خلاف احتجاج اور پارلیمانی پیش قدمی سے متعلق تمام فیصلے پلیٹ فارم سے کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر حمزہ شہباز نے ماڈل ٹاؤن لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر بلاول بھٹو زرداری کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔ بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ سید یوسف رضا گیلانی، قمر زمان کائرہ، چوہدری منظور اور حسن مرتضی موجود تھے جب کہ مسلم لیگ (ن) کی جاب سے سردار ایاز صادق، سعد رفیق، رانا ثنااللہ، عطااللہ تارڑ اور اویس لغاری بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران چیئرمین سینیٹ کے لیے اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے یوسف رضا گیلانی کو مشترکہ امیدوار بنانے، حکومت کے خلاف تحریک، پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی اور لانگ مارچ سمیت مختلف معاملات زیر بحث آئے ہیں۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے مشترکہ بات کرتے ہوئے حمزہ شہاز نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری سے کئی معاملات پربات چیت ہوئی ہے،ہم آگےبڑھیں گے اور پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے اہم فیصلے کریں گے۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ نوازشریف اور شہباز شریف کیخلاف ایک پائی کی کرپشن ثابت نہیں ہوسکی، 50 لاکھ گھر اور ایک کروڑنوکریوں کا نعرہ لگایا گیا، کہاں ہے وہ سب؟

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومت ایک خوف میں مبتلاہے، پنجاب کے قائد حزب اختلاف کو 2 سال جیل میں رکھنا پڑا تاکہ مانگے تانگے کی حکومت چل سکے، ہم نے ثابت کردیا کہ عوام اورپارلیمنٹ ہمارے ساتھ ہے ، وزیراعظم نے پاکستان کے عوام کے ساتھ مذاق کیا، وزیراعظم نے اندر کے خوف سے اعتماد کا ووٹ حاصل کیا، کہا جارہا ہے کہ وزیراعظم نے جتنے ووٹ حاصل کیے اتنے تو پارلیمنٹ میں لوگ نہیں تھے۔
۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ماضی کے سینیٹ کے الیکشن سے کافی کچھ سیکھ چکے ہیں، ہماری کوشش ہے چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں پی ڈی ایم کی جیت ہو۔ پی ڈی ایم نے سینیٹ میں حکومت کو تاریخی شکست دی ہے، چوہدری صاحبان ہمارےاتحادی رہے ہیں چیئرمین سینیٹ کے لیے ان کے گھر جاکر ووٹ مانگوں گا، پی ڈی ایم میں تمام فیصلے مشاورت سے ہوں گے، پی ڈی ایم کو فیصلہ کرنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کب اور کہاں لانی ہے ۔ اسلام آباد میں کیا کرنا ہے،اس کا اعلان مولانافضل الرحمان کریں گے، ہم ساتھ مل کرحملہ بھی کریں گےاور جیتیں گے بھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |