بیٹی کیلیے شاہین آفریدی کا رشتہ آیا ہے شاہد آفریدی کی تصدیق
ابھی شاہین کرکٹ میں نام بنا رہے ہیں اور بیٹی پڑھ رہی ہے اس لیے رسم میں دو سال لگ سکتے ہیں، اہل خانہ
سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنی صاحبزادی کے لیے فاسٹ بولر شاہین آفریدی کا رشتہ آنے کی تصدیق کردی ہے۔
قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی صاحبزادی اور فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی کی منگنی کی خبریں کچھ دنوں سے زیر گردش ہیں جب کہ شاہین آفریدی کے والد بھی اس کی تصدیق کرچکے ہیں تاہم اب شاہد آفریدی نے بھی رشتہ آنے کی تصدیق کردی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق کپتان شاہد آفریدی نے لکھا کہ شاہین آفریدی کے اہل خانہ نے میری بیٹی کے لیے رشتہ بھیجا ہے جس کے لیے دونوں خاندان رابطے میں ہیں۔ جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں اور اگر اللہ تعالیٰ کی مرضی ہوگی تو یہ جوڑی بھی بن جائے گی۔ شاہین آفریدی کی ہر میدان میں کامیابی کے لیے دعاگو ہوں۔
شاہد آفریدی کی ٹوئٹ پر شاہین شاہ آفریدی نے جواب میں کہا کہ الحمد للہ، لالہ آپ کی دعاؤں کا شکریہ اللہ تعالی ہر کسی کے لیے آسانیاں پیدا کرے،آپ قوم کا افتخار ہیں۔
قبل ازیں شاہین شاہ آفریدی کے والد ایاز خان نے دعویٰ کیا تھا کہ دونوں خاندان کے درمیان تعلقات پرانے ہیں، شاہین آفریدی کے لیے بیٹی کے رشتے پر شاہد آفریدی کے خاندان نے رضامندی ظاہر کی ہے اور جلد منگنی کی رسم ادا کی جائے گی۔
یہ خبر پڑھیں : شاہین شاہ کے والد نے بیٹے کیلیے آفریدی کی بیٹی کا رشتہ مانگ لیا
اس حوالے سے شاہد آفریدی کے اہل خانہ کا کہنا تھا کہ دونوں خاندان رشتے کے معاملے پر رابطے میں ہیں۔ بچوں کی عمریں ابھی کم ہیں، شاہین ابھی کرکٹ میں اپنا نام بنا رہے ہیں اور بیٹی پڑھ رہی ہے اس لیے کوئی بھی رسم دو سال بعد ہی ادا کی جائے گی۔