ٹویٹر نے بھیجے ہوئے ٹیوٹس روکنے کی آزمائش شروع کردی

ٹویٹر نے پہلے ایڈٹ کا آپشن پیش کیا اور اب کچھ دیر کے لیے ٹویٹ کو منسوخ کرنے کے آپشن پرکام کررہی ہے۔


ویب ڈیسک March 08, 2021
ٹویٹر نے 30 سیکنڈ کے اندر اندر ٹویٹ کو ان ڈو کرنے کے آپشن پر غور شروع کردیا ہے۔ فوٹو: فائل

BILBAO: ٹویٹر کی سہولت دنیا کی بڑی شخصیات استعمال کرتی ہیں لیکن ایک کلک کے بعد اس کی ٹویٹس کو اب تک واپس نہیں لیا جاسکتا۔ اس طرح املے کی غلطیوں سے لے کر غلط فہمی والی ٹویٹس بھی عوام تک پہنچ جاتی ہیں۔ اب اس تناظر میں بھیجی جانے والی ٹویٹس منسوخ کرنے کی آزمائش جاری ہے۔

اگرچہ ٹویٹ کئے جانے والے پیغامات کو اب تک واپس نہیں لیا جاسکتا لیکن ٹویٹر نے ایک آپشن پر کام شروع کردیا ہے جس کی بدولت کچھ لمحات کے اندر ہی ٹویٹ کو واپس ضرور لیا جاسکتا ہے۔ توقع ہے کہ اس کے لیے آپ کو پانچ سیکنڈ مل جائیں گے ۔ اس دوران ٹویٹر پیغام کو دوبارہ پڑھنے، ٹھیک کرنے اور روکنے کا کام کیا جاسکتا ہے۔

یہ پیشکش اب ٹویٹر کے کئی صارفین استعمال کررہے ہیں جس کے نتائج ٹویٹرکو ارسال کئے جائیں گے۔ اس کے بعد توقع ہے کہ یہ باقاعدہ ٹویٹر کا ایک آپشن بن جائے گا۔ اگرچہ یہ ٹویٹر صارفین کی تمام سہولیات پوری نہیں کرسکتا لیکن جاتی ہوئی ٹویٹس کو چند سیکنڈ کے لیے روک دینے کا آپشن کئی لوگوں کو غلط اسپیلنگ اور غیرتصدیق شدہ ٹویٹس بھیجنے اور اس کی شرمندگی سے نجات دلا سکتا ہے۔

تاہم اس کے بعد ٹویٹر نے ایک اور اعلان کیا ہے کہ جس میں کہا گیا ہے کہ ٹویٹ واپس لینے کا وقت 5 سیکنڈ سے لے کر 30 سیکنڈ تک بھی ہوسکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں