بھارت کا ایٹمی وارہیڈز لے جانے والے ’’پرتھوی ٹو‘‘ میزائل کا تجربہ

پرتھوی ٹو میزائل 350 کلو میٹر تک اپنے ہدف کو نشانہ بنانے اور ایک ہزار کلو گرام تک وارہیڈز لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے


ویب ڈیسک January 07, 2014
پرتھوی ٹو میزائل مخالف بیلسٹک میزائل کو دھوکا دینے کی خصوصیات بھی حامل ہے، بھارتی میڈیا فوٹو: فائل

بھارت نے ایٹمی وارہیڈز لے جانے والے پرتھوی ٹو میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔


بھارتی میڈیا کے مطابق زمین سے زمین تک مار کرنے والے ''پرتھوی ٹو'' میزائل کا ریاست اڑیسہ کے ساحلی علاقے میں فوجی اڈے سے تجربہ کیا گیا جو 350 کلو میٹر تک اپنے ہدف کو نشانہ بنانے اور ایک ہزار کلو گرام تک وارہیڈز لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے، چند سیکنڈز میں اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھنے والا پرتھوی ٹو میزائل مخالف بیلسٹک میزائل کو دھوکا دینے کی خصوصیات بھی حامل ہے اور جدید جمودی رہنمائی کے پروگرام سے لیس ہے۔


واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے پچھلے 2 ماہ میں پرتھوی میزائل کا یہ تیسرا تجربہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔