رشتہ سے انکار پر 2 بھائیوں نے تایا زاد بہنوں کو قتل کردیا

وقاص عرف کاشی اور اشتیاق نے اپنی تایا زاد بہنوں کو گلے میں دوپٹے کا پھندا ڈال کر قتل کیا۔


Numaindgan Express March 08, 2021
وقاص عرف کاشی اور اشتیاق نے اپنی تایا زاد بہنوں کو گلے میں دوپٹے کا پھندا ڈال کر قتل کیا۔ فوٹو: فائل

KARACHI: چک نمبر31رڑیانہ میں رشتہ دینے سے انکار 2 بھائیوں نے اپنی تایا زاد بہنوں کو گلے میں دوپٹے کا پھندا ڈال کر قتل کردیا۔

سانگلہ ہل کے نواحی چک نمبر31رڑیانہ میں رشتہ دینے سے انکار 2 بھائیوں وقاص عرف کاشی اور اشتیاق نے اپنی تایا زاد بہنوں 18سالہ سجل بی بی اور 16سالہ حجاب فاطمہ کو گلے میں دوپٹے کا پھندا ڈال کر قتل کردیا۔

پولیس نے دونوں ملزمان کوگرفتار کر کے مقتولہ بہنوں کے بھائی سیف اللہ کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا، مانانوالہ سے نمائندہ ایکسپریس کے مطابق نواحی گاؤں مجاوروالی چک نمبر 26 میں سابق شوہر نے دو بچوں کی ماں سابقہ بیوی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں