جنوبی وزیرستان دفعہ144 نافذ پولیس اور ایف سی اسپن پہنچ گئی

گرفتاریوں کے لیے کریک ڈاؤن کا فیصلہ،حالات بگاڑنے والوں کو30 دن جیل ہوگی۔


Numainda Express March 08, 2021
گرفتاریوں کے لیے کریک ڈاؤن کا فیصلہ،حالات بگاڑنے والوں کو30 دن جیل ہوگی۔ فوٹو: فائل

ضلعی انتظامیہ جنوبی وزیرستان نے ضلع بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی جب کہ پولیس اور ایف سی کے جوان علاقہ اسپن پہنچ گئے۔

جنوبی وزیرستان میں دفعہ144 کے نفاذ کے بعد گرفتاریاں عمل میں لانے کیلئے کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے،ڈپٹی کمشنر کی طرف سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق تھری ایم پی او کے تحت لا اینڈ آرڈر حالات کو بگاڑنے والوں کو تیس دن تک جیل میں ڈالا جائیگا، ضلع میں ایک ماہ کیلیے ہر قسم کے اسلحہ کی نمائش ہر پابندی ہوگی، کالے شیشے والی گاڑیوں پر بھی پابندی ہوگی۔

اطلاعات کے مطابق کارکنڑہ ملکیتی تنازع میں مورچہ زنی اور قومی لشکرکشی کے پاداش میں ڈی سی جاوید اقبال کی ہدایت پر دوتانی اور زلی خیل وزیر قبائل مشران کیخلاف تھری ایم پی او کے تحت وارنٹ گرفتاری کی احکامات جاری کئے گئے ہیں،آج سے پکڑ دھکڑ کا سلسلہ شروع کیا جائیگا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں