رمضان سے پہلے تمام مدارس رجسٹر ہوں گے طاہراشرفی

اگلے سال سے مدارس سے جاری ہونیوالی اسناد کوہرادارہ تسلیم کرے گا، نمائندہ خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی


Numainda Express March 08, 2021
احسن اقبال،مریم اورنگزیب،فیصل جاویدکیساتھ جو ہوامناسب نہیں، نمائندہ خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی۔ فوٹو: فائل

وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ رمضان المبارک سے پہلے تمام مدارس کو رجسٹرکردیا جائے گا۔

جامعہ منظورالاسلامیہ لاہورمیں تقریب سے خطاب اورمیڈیا سے گفگتوکرتے ہوئے حافظ طاہرمحمود اشرفی نے کہا کل تک ہم مولویوں کو غیرروادار کہا جاتا تھالیکن پارلیمان کے باہرجس طرح سیاستدانوں نے ایک دوسرے کے ساتھ گالم گلوچ کیا اس کی مثال نہیں ملتی۔ مجھے مولوی اورمنبرسے وابستہ ہونے پرفخرہے۔ تمام سیاسی،مذہبی جماعتوں کو ملکر رواداری کو فروغ دینا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ چند روز پہلے جو فیصل جاوید کے ساتھ ہوا یا دو روز پہلے جو احسن اقبال اور مریم اورنگزیب کے ساتھ ہوا وہ مناسب نہیں ہے۔انہوں نے کہا وزیراعظم نے اعتماد کا ووٹ لے لیا اب سب باتیں ایوان میں ہونی چاہئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |