گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 22 افراد جاں بحق

ایک روز میں  ایک ہزار 592 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی


ویب ڈیسک March 08, 2021
ایک روز میں  ایک ہزار 592 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی

گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 22 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ایک روز میں ایک ہزار 592 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کی جانب سے کورونا کے تازہ اعدادو شمار جاری کردیے گئے ہیں۔ این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے باعث 13 ہزار 227 اموات، ملک بھر میں صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 60 ہزار 458 ہوگئی۔ملک بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 5 لاکھ 92 ہزار 100 ہوگئی۔

گذشتہ 24 گھنٹوں میں 34 ہزار 347 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے، سندھ میں 2 لاکھ 59 ہزار 855 ، پنجاب ایک لاکھ 77 ہزار 823 کیسز رپورٹ ہوئے۔

این سی او سی کے مطابق خیبرپختونخوا 74 ہزار 027، بلوچستان میں 19 ہزار 117 کیس رپورٹ، ‏اسلام آباد 45 ہزار 740 ، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 959 کیسز رپورٹ ہوئے۔ آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 10 ہزار 579 ہوگئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں