معاشرے کو مہذب اور روشن خیال بنانے کیلیے خواتین کو بااختیار بنانا لازم ہے شبلی فراز

خواتین کو ترقی کے مساوی مواقع اور حقوق کی فراہمی سے معاشرے میں طاقتور، محفوظ بنانا ہمارا پختہ عزم ہے، وفاقی وزیر


ویب ڈیسک March 08, 2021
خواتین کو ترقی کے مساوی مواقع اور حقوق کی فراہمی سے معاشرے میں طاقتور، محفوظ بنانا ہمارا پختہ عزم ہے، وفاقی وزیر

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ خواتین کو ترقی کے مساوی مواقع اور حقوق کی فراہمی سے معاشرے میں طاقتور، محفوظ بنانا ہمارا پختہ عزم ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن معاشرے میں خواتین کے بلند مقام اور مختلف شعبہ جات میں ان کی قابل ستائش خدمات کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے، دین اسلام نے خواتین کو بے مثال حقوق دیئے ہیں۔

سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ آئین پاکستان خواتین کے حقوق کا ضامن ہے، پاکستان کی تعمیر و ترقی میں خواتین نے روشن کردار ادا کیا ہے، معاشرے کو مہذب اور روشن خیال بنانے کےلئےخواتین کو بااختیار بنانا لازم ہے، خواتین کو ترقی کے مساوی مواقع اور حقوق کی یقینی فراہمی سے معاشرے میں طاقتور اور محفوظ بنانا ہمارا پختہ عزم ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ انفورسمنٹ آف ویمن پراپرٹی رائٹس خواتین کے وراثتی حقوق کو یقینی بنانے میں ممد و معاون ثابت ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |