پی ایس ایل کے بعد پی سی بی بھی کورونا کی لپیٹ میں آگیا

لاہور میں پی سی بی کے دفاتر فوری طورپر بند کردیے گئے


Sports Reporter March 08, 2021
لاہور میں پی سی بی کے دفاتر فوری طورپر بند کردیے گئے

پاکستان سپرلیگ کے بعد کورونا وائرس کرکٹ بورڈ کے ہیڈکوارٹر میں بھی پہنچ گیا۔

کرکٹ بورڈ کے ایک اعلی حکام میں وائرس کی نشاندہی کے بعد احتیاطی طورپر لاہور میں پی سی بی کے دفاتر فوری طورپر بند کردیے گئے ہیں، اسٹاف کو رواں ہفتے تک گھروں سے کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ملازمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کوویڈ ایس اوپیز پر مکمل عمل درآمد یقینی بنائیں، جس شخص کی کوویڈ رپورٹ پازیٹو ائی ہے،وہ ایک بااثر شخیت ہے تاہم اس کا نام ابھی تک سامنے نہیں آسکا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں