این سی اوسی کوتعلیمی اداروں میں آن لائن امتحانات لینے کا معاملہ نمٹانے کا حکم
عدالت وزارت تعلیم کو کل آن لائن امتحانات لینے کا حکم دے، درخواستگزار
ایکسپریس نیوز کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے دوران اسکولوں میں آن لائن امتحانات لینے کے لیے دائردرخواست پر سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران ریحان الدین گولڑہ ایڈوکیٹ نے کہا کہ کورونا وائرس پھرتیزی سے پھیل رہا نجی تعلیمی ادارے میں کل امتحانات رکھے گئے ہیں، اسکولوں میں کوویڈ پھیلتا ہے اوربچے پھر گھر آتے تو کورونا گھرمیں بھی پھیلتا ہے، عدالت وزارت تعلیم کو کل آن لائن امتحانات لینے کا حکم دے۔
چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ سپریم کورٹ کا آرڈر ہے کہ عدالتیں تعلیمی اداروں کے پالیسی میٹر میں کوئی مداخلت نہیں کریں گی، عدالت پھر بھی معاملہ رجسٹرار کی توسط سے این سی اوسی کوبھیج رہی ہے۔
چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے معاملہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کو بھیجنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ این سی او سی آج ہی درخواست کو دیکھ کر معاملے کا حل تلاش کرے۔