کراچی کے علاقے گلشن معمار سے 6 افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد

مقتولین کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور پھر انتہائی قریب سے گولیاں مار کر قتل گیا گیا، ایس ایس پی سینٹرل عامر فاروقی


ویب ڈیسک January 07, 2014
مقتولین کی عمریں 20 سے 30 سال کے درمیان ہے جن میں سے 4 کی شناخت ہوچکی ہے، ایس ایس پی سینٹرل عامر فاروقی فوٹو: فائل

KARACHI:

پولیس نے گلشن معمار کے علاقے سے 6 افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد کی ہیں۔


ایس ایس پی سینٹرل عامر فاروقی کے مطابق تمام مقتولین مرد ہیں جنہیں گلشن معمار سے اغوا کے بعد تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور پھر انتہائی قریب سے گولیاں مار کر قتل گیا گیا، مقتولین کی عمریں 20 سے 30 سال کے درمیان ہے جن میں سے 4 کی شناخت ہوچکی ہے۔ عامر فاروقی کا مزید کہنا تھا کہ پولیس نے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مار کارروائیاں شروع کردی ہیں جبکہ لاشوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔