شاہی خاندان میں نسلی تعصب کا نشانہ بننے پر خودکشی کا سوچا میگھن

شاہی خاندان کے افراد نہیں چاہتے تھے کہ ان کا ہونے والا بچہ شہزادہ یا شہزادی بنے، میگھن مارکل


ویب ڈیسک March 08, 2021
 ہم نے شاہی خاندان میں رہنے کی ہر ممکن کوشش کی، شہزادہ ہیری : فوٹو: انٹرنیٹ

شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل نے انکشاف کیا ہے کہ شاہی خاندان میں رہتے ہوئے بھی نسلی تعصب کا نشانہ بنایا گیا جس پر خودکشی کرنے کے بارے میں بھی سوچا تھا۔

برطانوی نشریاتی اداراے کے مطابق شوہر شہزادہ ہیری کے ہمراہ شاہی خاندان کو خیرباد کہنے والی میگھن مارکل نے امریکی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں محل میں بتائے گئے وقت کے دوران تلخ تجربات سے متعلق کافی باتیں کیں۔

میگھن مارکل نے شاہی خاندان پر نسل پرستی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جب ان کا پہلا بچہ ہونے والا تھا تو اس وقت سب سے زیادہ بات کی بچے کی جِلد سے متعلق ہوتی تھیں۔ شاہی خاندان نہیں چاہتا تھا کہ ان کا ہونے والا بیٹا یا بیٹی شہزادہ یا شہزادی بنے جس کے لیے قانون میں تبدیلی بھی کی گئی۔

میگھن نے کہا کہ شاہی خاندان میں مخلتف تلخ تجربات کے بعد میں نے خود کشی تک کا سوچا کیونکہ میں خود کو بہت اکیلا محسوس کر رہی تھی۔ میں مزید زندہ نہیں رہنا چاہتی تھی، میں شرمندہ تھی کہ ہیری کو کتنا نقصان ہوا ہے۔ مجھے لگتا تھا میری خودکشی سے بہت سے لوگوں کے لیے بہت کچھ حل ہو جائے گا۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: ''طاقتور قوتیں'' والدہ ڈیانا کی طرح اہلیہ میگھن کو بھی نشانہ بناسکتی ہیں، شہزادہ ہیری

میگھن نے مزید دعوی کیا شاہی خاندان کا حصہ بننے کے بعد مجھے خاموش کرا دیا گیا، میں کئی مہینوں تک گھر سے نہیں نکلی تھی، میری کردار کشی بھی کی گئی، میں نہیں جانتی تھی کہ شاہی خاندان کا فرد ہونا کیسا ہوتا ہے۔

میگھن مارکل نے مزید کہنا تھا کہ شاہی خاندان سے متعلق حقیقت اور تصور میں بہت فرق ہے، شاہی خاندان نے مشکل وقت میں ذہنی سکون کے لیے میری مدد نہیں کی۔

میگھن کے مطابق ملکہ میرے ساتھ ہمیشہ بہت اچھی طرح پیش آئیں، مجھے ان کا ساتھ بہت پسند ہے لیکن اس کے باوجود میں وہاں تنہا محسوس کرتی تھی۔

انٹرویومیں شہزادہ ہیری کا کہنا تھا کہ ہم نے شاہی خاندان میں رہنے کی ہرممکن کوشش کی، اپنے والد شہزادہ چارلس کی جانب سے حمایت بھی نہیں ملی، شاہی خاندان کے ساتھ اختلافات کی بنیاد پراپنی والدہ (ڈیانا) کی تکلیف سے متعلق سوچ کرمیرا دل ٹرپتا ہے کیونکہ میں اور میگھن مارکل ایک ساتھ ہیں جبکہ والدہ تنہا تھیں۔

میگھن نے ڈچس آف کیمبرج شہزادی کیٹ مڈلٹن سے نوک جھونک کی افواہوں پرکہا کہ یہ جھوٹ ہے اوران باتوں میں کوئی صداقت نہیں۔ انٹرویومیں میگھن نے نئے آنے والے مہمان کے حوالے سے بھی بتایا ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں