کورونا ویکسی نیشن 60 سال سے زائد عمر کے 3 لاکھ 28 ہزار افراد کی رجسٹریشن

60 سال کی عمر سے زائد شہریوں کی کورونا ویکسی نیشن 10 مارچ سے شروع ہوگی


ویب ڈیسک March 08, 2021
پہلے رجسٹریشن کرانے والے زیادہ عمر رسیدہ افراد کی ویکسی نیشن اولین ترجیح ہو گی فوٹو: فائل

ملک بھر میں 60 برس سے زائد عمر کے 3 لاکھ 28 ہزار 90 افراد نے کورونا ویکسی نیشن کے لیے رجسٹریشن کرالی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملک بھر میں کورونا ویکسی نیشن کا دوسرا مرحلہ 10 مارچ سے شروع ہورہا ہے جس میں 60 برس اور اس سے زائد عمر کے افراد کو کورونا ویکسین لگائی جائے گی۔

60 سال اور اس سے زائد عمر افراد کی ویکسی نیشن کے لئے رجسٹریشن جاری ہے اور 3 لاکھ 28 ہزار 90 بزرگ شہری رجسٹریشن کروا چکے ہیں۔

گزشتہ روز وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا تھا کہ کورونا ویکسی نیشن کا عمل عمر کے اعتبار سے 'ریورس آرڈر' میں ہوگا، یعنی زیادہ عمر رسیدہ شخص جس نے خود کو این سی او سی میں رجسٹر کرایا ہے اسے ویکسین پہلے لگائی جائے گی۔

دوسری جانب ملک بھر میں ہیلتھ ورکرز کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کا عمل جاری ہے تاہم عالمی اور مقامی سطٓح پر پیھلائی گئی بے بنیاد خبروں اور افواہوں کے باعث اس میں سست روئی دیکھی جارہی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں