پرویزمشرف کو بیرون ملک بھیجنے سے متعلق فیصلہ شام تک ہو جائے گا احمد رضا قصوری
ڈاکٹرز کی مدد سے رپورٹس کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد پرویز مشرف کو باہر بھیجنا یا نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا جائیگا، قصوری
LONDON:
پرویز مشرف کے وکیل احمد رضا قصوری نے کہا ہے کہ میڈیکل رپورٹس کا جائزہ لینے کے بعد آج شام تک اس بات کا فیصلہ ہو جائے گا کہ پرویز مشرف کو بیرون ملک بھیجنا ہے یا نہیں۔
غداری کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے احمد رضا قصوری کا کہنا تھا کہ فی الحال پرویز مشرف کو باہر بھیجنے یا نہ بھیجنے سےت متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے تاہم معاون ڈاکٹرز کی مدد سے میڈیکل رپورٹس کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد آج شام تک فیصلہ ہو جائے گا کہ آیا پرویز مشرف کو بیرون ملک بھیجنا ہے یا نہیں۔
احمد رضا قصوری کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کی میڈیکل رپورٹس بہت طویل ہے اس لئے عدالت نے دونوں فریقین کو رپورٹس کا جائزہ لینے کے لئے ایک روز کی مہلت دی ہے، عدالت نے میڈیکل رپورٹس کا خلاصہ پڑہ کر سنایا اور کیس کی سماعت جمعرات تک ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آج کی سماعت کے دوران موکل ساتھی انور خان نے قانونی نکات پر سیر حاصل بحث کی اور آئندہ پیشی پر پرویز مشرف کی میڈیکل رپورٹس کے حوالے سے دلائل پیش کئے جائیں گے۔