سندھ پولیس کے مزید 73 افسران واہلکار کورونا کا شکار
سندھ پولیس میں کورونا سے متاثرہ افسران و جوانوں کی مجموعی تعداد 6156 ہوگئی
سندھ پولیس کے مزید 73 افسران اور جوان کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں جس کے بعد محکمے میں اس وبا سے متاثرہ افسران و جوانوں کی مجموعی تعداد 6156 ہوگئی۔
ترجمان سندھ پولیس کے مطابق گزشتہ 7 روز کے دوران 73 پولیس افسران و جوان کورونا وائرس کا شکارہوئے ہیں، اس طرح کورونا سے متاثرہ افسران و جوانوں کی مجموعی تعداد 6156 ہوگئی ہے۔ کورونا کا شکار اہلکاروں میں سے 5980 افسران اور جوان صحت یاب ہوچکے ہیں، کورونا کے خلاف فرائض کی ادائیگی کے دوران24 پولیس افسران و جوان شہید ہوئے جب کہ زیرعلاج افسران اور جوانوں کی تعداد 152 ہے۔
ترجمان سندھ پولیس کے مطابق کورونا سے متاثرہ اہلکاروں کا مکمل طور پر خیال رکھا جارہا ہے اوراس سلسلے روزانہ کی بنیاد پراقدامات جاری ہیں، کورونا کے خلاف ہراول دستے کے طور پر کام کرنے والے افسران اورجوان خدمت انسانیت کے لیئے انتہائی پر عزم اور بلند حوصلہ ہیں۔