اسلام آباد اور راولپنڈی میں دہشت گردی کا خدشہ ہے وزیر داخلہ

افغانستان سے ٹی ٹی پی دوبارہ منظم ہورہی ہے، وزیرداخلہ شیخ رشید


ویب ڈیسک March 08, 2021
افغانستان سے ٹی ٹی پی دوبارہ منظم ہورہی ہے، وزیرداخلہ شیخ رشید فوٹو: فائل

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں ٹی ٹی پی دوبارہ منظم ہورہی ہے، جب کہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں دہشت گردی کےواقعات کاخدشہ ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز راولپنڈی اور وفاقی دارالحکومت میں فائرنگ کے دو واقعات میں 2 پولیس اہلکار شہید ہوئے، جس کی مذمت کرتے ہیں، ہماری افواج اور پولیس نے جانوں کا نذرانہ پیش کرکے امن قائم کیا، زندگی کا کوئی معاوضہ نہیں ہے، تاہم شہدا کے لواحقین کے ساتھ پورا تعاون کیا جائے گا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پولیس اور فوج امن و امان قائم کرتی ہے، کل افواج نے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کیا ہے، افغانستان سے ٹی ٹی پی دوبارہ منظم ہورہی ہے، جب کہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں دہشت گردی کے واقعات کاخدشہ ہے، تاہم دہشت گرد شکست کھائیں گے اور ملک میں امن و سکون کی فضا قائم ہوگی۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ اسلام آباد میں 3 ناکے ختم کریں گے، سارے ناکے فضول اور غریبوں کو تنگ کرتے تھے۔ گزشتہ روز اسمبلی کے سامنے جو کچھ ہوا برا ہوا، اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، قائدین کو بھی پریس کانفرنس کے لیے مناسب جگہ کا انتخاب کرناچاہیے تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں