علی ظفرکا جیلوں میں قید بے گناہ اورغریب خواتین کی مدد کا اعلان

قانونی نمائندگی نہ ہونے کی وجہ سے بے شمار بے گناہ خواتین برسوں سے جیل میں قید ہیں، علی ظفر

علی ظفرنے لوگوں کو بھی اس نیک کام میں شرکت کی دعوت دی (فوٹو: فائل)

NEW DELHI:
انٹرنیشنل ویمن ڈے پرگلوکارعلی ظفرنے جیلوں میں قید بے گناہ اور غریب خواتین کی مدد کا اعلان کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرعلی ظفر نے آج خواتین کے عالمی دن پرجیلوں میں قید بے گناہ اورغریب خواتین کی مدد کا اعلان کیا ہے۔


گلوکار نے کہا کہ قانونی نمائندگی نہ ہونے کی وجہ سے بے شمار بے گناہ خواتین برسوں سے جیل میں قید ہیں، آج خواتین کے دن پر عہد کرتا ہوں کہ اپنی عاجزانہ صلاحیت کے مطابق ان کو انصاف دلانے کیلئے بھرپور کوشش کروں گا۔

علی ظفرنے کہا کہ ان خواتین کو انصاف حاصل کرنے کے درکار قانونی مدد حاصل کرنے کے لئے اپنی پوری کوشش کروں گا۔ علی ظفرنے لوگوں کو بھی اس نیک کام میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ میرا ساتھ دیں، ہم مل کر اور بھی بہت کچھ کرسکتے ہیں۔

Load Next Story