پاک فوج کا پرویز مشرف کے خلاف غداری کے مقدمے سے کوئی تعلق نہیں سیکریٹری دفاع

پرویز مشرف کے خلاف غداری کا مقدمہ عدالت میں زیر سماعت ہے جہاں فوجی نہیں بلکہ جج بیٹھے ہیں، آصف یاسین ملک


ویب ڈیسک January 07, 2014
سابق آرمی چیف کے خلاف کورٹ مارشل سے متعلق فوج کو دی جانے والی درخواست کے بارے میں علم نہیں، آصف یاسین ۔فوٹو: فائل

SHANGHAI: سیکریٹری دفاع لیفٹینٹ جنرل ریٹائرڈ آصف یاسین ملک نے کہا ہے کہ پاک فوج کا سابق آرمی چیف پرویز مشرف کے خلاف غداری کے مقدمے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے اجلاس میں شرکت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے آصف یاسین ملک نے کہا کہ سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف غداری کا مقدمہ عدالت میں زیر سماعت ہے جہاں فوجی نہیں بلکہ جج بیٹھے ہیں۔ اُنھوں نے کہا کہ وزیر دفاع خواجہ آصف جواب دے چکے ہیں کہ غداری کے مقدمے میں فوج پرویزمشرف کے ساتھ نہیں ہے، سابق آرمی چیف کے خلاف کورٹ مارشل سے متعلق فوج کو دی جانے والی درخواست کے بارے میں انہیں کوئی علم نہیں۔

واضح رہے کہ سابق صدر پرویز مشرف پر غداری کا مقدمہ زیر سماعت ہے اور وہ اس وقت ایک فوجی اسپتال میں زیر علاج ہیں تاہم کچھ روز قبل انہوں نے کہا تھا کہ پاک فوج میں ان کے خلاف مقدمے سے تشویش پائی جاتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔