ودیا بالن کا جسم بھارت کا قومی مسئلہ بن گیا
مجھے اپنے جسم سے نفرت ہوگئی تھی مجھے لگتا تھا کہ میرے جسم نے مجھے دھوکا دیا ہے، ودیا بالن
بھارتی اداکارہ ودیا بالن کا کہنا ہے کہ مجھے اپنے جسم سے نفرت ہوگئی تھی کیوں کہ میرا موٹاپا بھارت کا قومی مسئلہ بن گیا تھا۔
ایک انٹریو میں بھارتی اداکارہ ودیا بالن کا کہنا تھا کہ میں ہمیشہ سے ہی ایک موٹی لڑکی تھی تاہم بالی ووڈ میں آنے کے بعد میرا بڑھتا وزن اور موٹاپا ایک قومی مسئلہ بن گیا تھا، جب کہ میں یہ بھی نہیں کہہ سکتی کہ میں عمر کے اس حصے میں ہوں جہاں میرا کم یا بڑھتا ہوا وزن مجھے پریشان نہیں کرتا۔
ودیا بالن نے کہا کہ ساری زندگی مجھے ہارمونل مسائل کا شکار رہی جب کہ کافی عرصے تک مجھے اپنے جسم سے نفرت ہوگئی تھی مجھے لگتا تھا کہ میرے جسم نے مجھے دھوکا دیا ہے، خاص طور پر جب میں اچھا دکھنا چاہتی تھی لیکن میں پھول گئی تھی جس کی وجہ سے میں بے حد غصہ اور مایوسی کا شکار ہوگئی تھی۔
بھارتی اداکارہ نے کہا کہ وقت کے ساتھ ساتھ مجھے احساس ہوا کہ میرا جسم ہی ہے جس کہ وجہ سے میں زندہ ہوں کیوں کہ جس دن میرے جسم نے کام کرنا چھوڑدیا، نہ میرا وجود یہاں ہوگا اور نہ ہی میں لوگوں کے درمیان ہوں گی۔