عالمی ادارہ صحت کا کورونا کے خلاف جنگ میں ڈاکٹر یاسمین کی خدمات کا اعتراف

صوبائی وزیر صحت پاکستان میں کوروناوائرس کے خلاف جنگ میں اگلی صف میں کھڑی ہیں، ڈاکٹرپالیتھاجی ماہیپالا


ویب ڈیسک March 08, 2021
ڈاکٹریاسمین راشدنے کوروناوائرس کے خلاف جنگ میں بغیر کسی خوف و خطرکے قائدانہ کرداراداکیا، ڈاکٹرپالیتھاجی ماہیپال(فوٹو، فائل)

عالمی ادارۂ صحت نے خواتین کے عالمی دن کے موقعے پر کوروناوائرس کے خلاف جنگ میں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکی قائدانہ خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

پاکستان میں عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی نمائندہ ڈاکٹرپالیتھا جی ماہی پالا کا کہنا تھا کہ خواتین نے پوری دنیامیں کوروناوائرس کے خلاف جنگ میں کلیدی کرداراداکیاہے۔آج کا دن ہمیں کوروناوائرس کے خلاف جنگ میں انسانیت کے لیے بے مثال خدمات سرانجام دینے والی خواتین کی یاد دلاتا ہے۔

ڈاکٹرپالیتھاجی ماہیپالا نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت کوروناوائرس کے خلاف جنگ میں پاکستان سے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکی خدمات کو سراہتا ہے۔ ڈاکٹریاسمین راشدنے کوروناوائرس کے خلاف جنگ میں بغیر کسی خوف و خطرکے قائدانہ کرداراداکیا۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹریاسمین راشدنے اپنی لاجواب صلاحتیوں کے ذریعے کوروناوائرس کی پہلی اور دوسری لہرکے دوران ہزاروں انسانوں کی جانیں بچائیں۔ وہ کوروناوائرس کے خلاف جنگ میں بہترین فرائض سرانجام دینے پر زبردست خراج تحسین کی مستحق ہیں۔ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی لاہورکی سابقہ پروفیسراور صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدپاکستان میں کوروناوائرس کے خلاف جنگ میں اگلی صف میں کھڑی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹریاسمین راشدکی زیرقیادت کوروناوائرس کا شکارمریضوں کیلئے ایکسپوسنٹرہسپتال کے علاوہ 22 بائیوسیفٹی لیول لیبارٹریاں، قرنطینہ سینٹرزاور آئیسولیشن سنٹرزکا قیام عمل میں لایاگیا۔ ڈاکٹریاسمین راشدکی قیادت میں ٹائیفائیڈ ویکسین پروگرام سمیت پانچ مدراینڈ چائلڈ ہسپتال بنائے جارہے ہیں۔

ڈاکٹرپالیتھاجی ماہیپالا نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت پاکستان میں کورونا وائرس کے خلاف جنگ لڑنے والے ہیلتھ کئیرورکرزکی سہولت کی خاطر وزارت صحت اور صوبائی حکومتوں کی مدد کررہا ہے۔

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ کورونااوئرس کے خلاف جنگ میں لیبارٹیریوں کے قیام،طبی سامان اور پیشنٹ سیفٹی کے لیے ڈاکٹرزکی تربیت پرعالمی ادارہ صحت کے شکرگزارہیں۔ادارے کی جانب سے خدمات کے اعتراف پرشکریہ اداکرتی ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں