عدالت نے اداکارہ میرا کی والدہ شفقت زہرا کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے

ملزمہ شفقت زہرا کوگرفتار کرکے 15 جنوری کو عدلیہ کے روبرو پیش کیا جائے، عدالت کا پولیس کو حکم


ویب ڈیسک January 07, 2014
ادکارہ میرا کی والدہ شفقت زہرا پر کاہنہ میں جعل سازی کے ذریعے پلاٹ الاٹ کرانے کا الزام ہے۔ فوٹو؛ فائل

عدالت نے اداکارہ میرا کی والدہ شفقت زہرا کے پلاٹ جعل سازی کیس میں عدم پیشی پر وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کی مقامی عدالت نے اداکارہ میرا کی والدہ شفقت زہرا کو پلاٹ جعل سازی کیس میں عدالت کے روبرو پیش ہونے کا حکم دیا تھا تاہم وہ پیش نہ ہوئیں جس پر عدالت نے درخواست گزار ڈاکٹر ماہم کی درخواست منظور کرتے ہوئے شفقت زہرا کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے پولیس کو حکم دیا کہ ملزمہ کو 15 جنوری کو عدالت کے روبرو پیش کیا جائے۔

واضح رہے کہ اداکارہ میرا کی والدہ شفقت زہرا پر کاہنہ میں جعل سازی کے ذریعے پلاٹ الاٹ کرانے کا الزام ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں