ایس ایس یو کے انسپکٹر نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی

آئی جی سندھ نے افسر کی خودکشی کے واقعے پر ایس ایس پی ساؤتھ سے تفصیلات طلب کرلیں


Staff Reporter March 08, 2021
پولیس افسر امجد محمود ڈپریشن کا شکار اور بلاول ہاؤس پر سیکیورٹی ڈیوٹی کر رہے تھے، ایس ایچ او صدر ۔ فوٹو : فائل

KARACHI: صدر پولیس لائن میں رہائش پذیر ایس ایس یو کے انسپکٹر نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔

صدر پولیس لائن میں اسپیشل سیکیورٹی یونٹ (ایس ایس یو) کے انسپکٹر نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی اس حوالے سے ایس ایچ او صدر ارشد آفریدی نے بتایا کہ متوفی کی شناخت انسپکٹر امجد محمود کے نام سے ہوئی ہے جو کہ صدر تھانے سے ملحقہ پولیس لائن میں رہائش پذیر تھے واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر متوفی کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچائی۔



انہوں نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق انسپکٹر امجد محمود ڈپریشن کا شکار تھے جس نے اپنے لائسنس یافتہ پستول سے خود کو کنپٹی پر گولی مار کر خودکشی کرلی تاہم اس حوالے سے اہلخانہ سے مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہے جب کہ وہ بلاول ہاؤس پر سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور بتائے جاتے ہیں۔

دریں اثنا آئی جی سندھ مشتاق مہر نے صدر پولیس لائن میں ایس ایس یو کے انسپکٹر امجد محمود کی خودکشی کے واقعے پر ایس ایس پی ساؤتھ زبیر نذیر سے پولیس تحقیقات و کارروائی پر مشتمل تفصیلات طلب کی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں