کراچی میں نجی بینک میں ڈکیتی ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 2 سیکیورٹی گارڈز جاں بحق

بینک منیجر کو پرچیوں پر طالبان کی جانب سے دھمکیاں مل رہی تھیں، پولیس حکام


ویب ڈیسک January 07, 2014
بینک منیجر کو پرچیوں پر کالعدم تحریک طالبان کی جانب سے دھمکیاں مل رہی تھیں، پولیس حکام۔ فوٹو؛ ایکسپریس نیوز۔

کورنگی میں ڈاکو نجی بینک سے لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ فائرنگ کے نتیجے میں 2 سیکورٹی گارڈز جاں بحق ہو گئے۔

پولیس حکام کے مطابق کورنگی کے نجی بینک میں 5 ڈاکو داخل ہوئے اور سیکیورٹی گارڈز سمیت بینک کے تمام عملے کو یرغمال بنا کر بینک سے لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہو گئے، ڈاکوؤں نے بینک لوٹنے کے بعد فائرنگ کر کے 2 سیکیورٹی گارڈ کو بھی زخمی کر دیا، زخمی ہونے والے گارڈز کو اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ دونوں راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے، جاں بحق ہونے والے سیکیورٹی گارڈز کی شناخت خالد اور دلشاد کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ دونوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق بینک منیجر کا کہنا تھا کہ اسے دھمکی آمیز پرچیاں موصول ہورہی ہیں جس پر کالعدم تحریک طالبان طالبان کا نام لکھا ہوتا تھا، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں