دبئی میں موسلادھار بارش پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کل شروع ہونیوالے میچ میں تاخیر کا خدشہ

آج موسلادھار بارش کے باعث دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کا ورزش اور پریکٹس سیشن بھی بری طرح متاثر ہوا


ویب ڈیسک January 07, 2014
دبئی کی پچ عموماً اسپنرز کے لئے سازگار ہوتی ہے لیکن حتمی ٹیم کا انتخاب میچ سے قبل پچ دیکھ کر کیا جائے گا، مصباح الحق فوٹو: اے ایف پی/فائل

صبح سے جاری بارش کے باعث پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کل دوسرے ٹیسٹ میچ کے آغاز میں تاخیر کا خدشہ ہے جبکہ کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ ہمیں بیٹنگ کے شعبے میں مزید بہتری کی ضرورت ہے۔


دبئی سمیت متحدہ عرب امارات کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے، آج دوپہر تھوڑی دیر دھوپ کے نکلنے کے بعد بارش کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہوگیا جس کے باعث دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کا ورزش اور پریکٹس سیشن بھی بری طرح متاثر ہوا جب کہ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بدھ کو بارش کا امکان بہت کم ہے۔


دوسری جانب قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پہلے ٹیسٹ میں ٹیم نے اچھی بیٹنگ کی تاہم اس میں مزید بہتری کی ضرورت ہے جبکہ ہمیں بولنگ کے شعبے میں بھی توجہ دینی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ دبئی کی پچ عموماً اسپنرز کے لئے سازگار ہوتی ہے لیکن حتمی ٹیم کا انتخاب میچ سے قبل پچ دیکھ کر کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں