ہائی پرفارمنس سینٹر بائیوسیکیورٹی پرسوالیہ نشان موجود
کیمپ میں شامل کئی پلیئرز ٹریننگ کے بعدگھروں کو واپس جاتے رہے۔
ہائی پرفارمنس سینٹر کی بائیو سیکیورٹی پر سوالیہ نشان موجود ہے جب کہ دورہ جنوبی افریقہ اور زمبابوے کی تیاریوں کیلیے جاری کیمپ میں کئی پلیئرز ٹریننگ کے بعدگھروں کو واپس جاتے رہے۔
پی سی بی کے شعبہ ہائی پرفارمنس کے تحت2مارچ کو شروع ہونے والے کیمپ میں شرکت کیلیے 24 کھلاڑیوں کو طلب کیا گیا تھا، ان میں پی ایس ایل6 نہ کھیلنے والے کرکٹرز اور وہ ڈومیسٹک پرفارمرز بھی شامل تھے جنھیں دورئہ جنوبی افریقہ اور زمبابوے کیلیے امیدوار کہا جاسکتا ہے۔
ان پلیئرز کو بھی مدعو کیا گیا جو آؤٹ آف فارم ہونے کی وجہ سے قومی ٹیم سے باہر ہوئے تھے،کیمپ کا دورانیہ ایک ماہ بتایا گیا تھا مگرگذشتہ روز پی سی بی کے ایک عہدیدار کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد مزید پھیلاؤ روکنے کیلیے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں جاری تمام سرگرمیاں معطل کردی گئیں،ان کو بحال کرنے کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔
کیمپ میں شریک 24کرکٹرز میں دورئہ جنوبی افریقہ اور زمبابوے کیلیے مضبوط امیدوار اظہر علی،فواد عالم، عابد علی، عمران بٹ، حارث سہیل،سعود شکیل، یاسر شاہ،نعمان علی اور تابش خان موجود ہونے کے باوجود کوئی باقاعدہ بائیوببل بنانے کی ضرورت محسوس نہیں کی گئی۔
ذرائع کے مطابق ٹریننگ مکمل کرنے کے بعد اظہر علی اور عابد علی سمیت مقامی کھلاڑی گھروں کو واپس جاتے رہے، اگر وہیں رہنے والے کرکٹرز کو ٹیسٹ کرنے کے بعد کورونا فری رکھا بھی گیا ہو تب بھی یہاں دیگر آنے جانے والوں کی وجہ سے وائرس لگنے کے خدشات کو ختم نہیں کیا جاسکتا مگر پی ایس ایل میں مصروف میڈیکل پینل نے اس بارے میں کوئی فکر نہیں کی،کیمپ معطل کیے جانے کے بعد اگلے مرحلے میں ٹورز کیلیے منتخب 30رکنی اسکواڈ کو بائیوببل میں رکھتے ہوئے ٹریننگ کروانے کا امکان ہے۔
یاد رہے کہ دورئہ انگلینڈ سے قبل گنجائش کم ہونے کی وجہ سے اکیڈمی میں ٹریننگ کا پروگرام ختم کردیا گیا، اس بار بھی متبادل بندوبست کرنے کا چیلنج درپش ہوگا۔