انٹرویومیں میگھن مارکل نے ہمدردی سمیٹنے کیلیے نسل پرستی کا سہارا لیا سیمی گریوال

میگھن مارکل کا انٹریو میں کہا گیا کوئی بھی لفظ سچ پرمبنی نہیں، سیمی گریوال


ویب ڈیسک March 09, 2021
میگھن مارکل خود کومظلوم بنانے کے لیے جھوٹ بول رہی ہیں ، سیمی گریوال

بھارت کی معروف ٹاک شوہوسٹ سیمی گریوال کا کہنا ہے کہ انٹرویومیں میگھن مارکل نے ہمدردی سمیٹنے کیلیے نسل پرستی کا سہارا لیا۔

بالی ووڈ کی سینیئراداکارہ اورمعروف ٹاک شوہوسٹ سیمی گریوال نے ٹوئٹرپرمیگھن مارکل اورپرنس ہیری کے انٹریوسے متعلق کہا کہ وہ میگھن مارکل کے انٹرویوکے کسی ایک لفظ پربھی یقین نہیں رکھتیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: شاہی خاندان میں نسلی تعصب کا نشانہ بننے پر خودکشی کا سوچا، میگھن

سیمی گریوال نے کہا کہ میگھن مارکل خود کومظلوم بنانے کے لیے جھوٹ بول رہی ہیں اورسب سے بڑھ کروہ ہمدردی سمیٹنے کے لیے نسل پرستی کا سہارا لے رہی ہیں۔



واضح رہے کہ شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل نے انکشاف کیا ہے کہ شاہی خاندان میں رہتے ہوئے بھی نسلی تعصب کا نشانہ بنایا گیا جس پر خودکشی کرنے کے بارے میں بھی سوچا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں