سینیٹ انتخابات 2018 ویڈیو اسکینڈل ن لیگ نے تحقیقات کی درخواست واپس لے لی

سینیٹ وڈیو اسکینڈل؛ایسے نہیں ہوتا کہ کوئی وڈیو آئے اور ہم حکم جاری کر دیں، الیکشن کمیشن


ویب ڈیسک March 09, 2021
میڈیا بیانات پر نااہلی ہونے لگی تو کورم بھی پورا نہیں ہوگا، الیکشن کمیشن ممبر الطاف قریشی فوٹو: فائل

QUETTA: مسلم لیگ (ن) نے 2018 کے سینیٹ انتخابات سے قبل خیبر پختونخوا اسمبلی کے ارکان میں نقد رقم کی تقسیم سے متعلق وڈیو کی تحقیقات کے لیے الیکشن کمیشن میں دائر درخواست واپس لے لی۔

الیکشن کمیشن میں 2018 کے سینیٹ انتخابات سے قبل خیبر پختونخوا کے ارکان صوبائی اسمبلی کو نقد رقوم دینے کی وڈیو کی تحقیقات سے متعلق مسلم لیگ (ن) کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ (ن) لیگ کے وکیل جہانگیر جدون نے کہا کہ اسپیکر ہاؤس پشاور میں رقم کا لین دین ہوا، وزیراعظم کہتے ہیں کہ ایجنسیوں سے الیکشن کمیشن پوچھے، عمران خان کو نوٹس کریں وہ بتائیں کہ انہوں نے کیا کارروائی کی۔

پنجاب سے الیکشن کمیشن کے رکن الطاف قریشی نے جہانگیر جدون سے استفسار کیا کہ جن لوگوں میں رقم کا لین دین ہوا انہیں فریق ہی نہیں بنایا گیا، جس ایم پی اے پر الزام لگا رہے ہیں ان کا بیان کہاں ہے؟ آپ کے پاس ہارس ٹریڈنگ کے کیا شواہد ہیں؟ عمران خان اور اسد قیصر کا کیا ویڈیو سے کیا تعلق ہے؟۔

الطاف قریشی نے مزید ریمارکس دیئے کہ ایسے تو نہیں ہوتا کہ کوئی بھی ویڈیو آئے اور ہم حکم جاری کر دیں، صرف میڈیا بیان بازی پر کسی کو نااہل نہیں کر سکتے۔ میڈیا بیانات پر نااہلی ہونے لگی تو کورم بھی پورا نہیں ہوگا، الیکشن کمیشن کسی سے داد نہیں لینا چاہتا، پہلے اپنی درخواست کو ٹھیک کریں۔

خیبر پختونخوا سے الیکشن کمیشن کی رکن ارشاد قیصر نے ریمارکس دیئے کہ آپ ویڈیو میں موجود افراد کو نہیں پہچانتے تو ہم کیسے جان سکتے؟ بہتر ہوگا یہ درخواست واپس لیکر نئی پٹیشن دائر کریں۔ جس پر (ن) لیگ نے تحقیقات کے لئے دائر درخواست واپس لے لی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |