کرک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے باپ اور 2 بیٹے جاں بحق

رحیم گل بیٹوں کے ہمراہ موٹر سائیکل پر کرک شہر جا رہا تھا کہ مسلح افراد نے فائرنگ کردی، پولیس


ویب ڈیسک March 09, 2021
لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا ہے، پولیس فوٹو: فائل

RAWALPINDI: کندو خیل میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کندو خیل میں چشمی کے مقام پر نامعلوم افراد نے موٹر سائیکل پر سوار 3 افراد پر فائرنگ کردی۔ تینوں افراد کرک شہر جارہے تھے۔ فائرنگ کے بعد مسلح افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ فائرنگ کے نتیجے میں تینوں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں افراد میں ایک باپ اور 2 بیٹے ہیں، باپ کی شناخت ،رحیم گل کے نام سے ہوئی ہے۔ لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا ہے۔ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لئے گئے ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی بھی شروع کردی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں