اسلام آباد میں کورونا ویکسینیشن کیلیے رجسٹرڈ ہیلتھ ورکرز کی تعداد 20 ہزار سے متجاوز

9434 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو ویکسین لگادی گئی، 12597فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز ویکسی نیشن کیلئے شیڈول میں ہیں

اسلام آباد کے کل 9 ہزار 434 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو کورونا ویکسین لگادی گئی ہے فوٹو: فائل

وفاقی دارالحکومت میں کورونا ویکسی نیشن کے لیے رجسٹرڈ ہونے والے فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کی تعداد 20 ہزار 52 تک جاپہنچی ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق ملک بھر کی طرح اسلام آباد میں بھی فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کی کورونا ویکسی نیشن جاری ہے۔ اسلام آباد میں ویکسینیشن کیلئے اب تک مجموعی طور پر 20052 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز رجسٹرڈ ہوچکے ہیں۔ مہم کے دوران اسلام آباد کے کل 9 ہزار 434 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو کورونا ویکسین لگادی گئی ہے جب کہ 12597فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز ویکسینیشن کیلئے شیڈول میں ہیں۔

اعدادوشمار کے مطابق سی ڈی اے اسپتال میں کورونا ویکسین کے لئے رجسٹرڈ 2476 میں سے 1286 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز ویکسین لگا چکے۔ پمز اسپتال میں کورونا ویکسین کے لئے رجسٹرڈ 5240 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز میں سے 2934 کو ویکسین لگ چکی۔ پولی کلینک اسپتال میں کورونا ویکسین کے لئے رجسٹرڈ 1865 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز میں سے 772 کو ویکسین لگا دی گئی ہے۔ آر ایچ سی بھارہ کہو میں کورونا ویکسین کے لئے رجسٹرڈ 1536 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز میں سے 479 کو ویکسین لگادی گئی ہے۔ آر ایچ سی ترلائی میں کورونا ویکسین کیلئے رجسٹرڈ 4341 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز میں سے2930 کو ویکسین لگ چکی۔ فیڈرل جنرل اسپتال چک شہزاد میں رجسٹرڈ 3560 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز میں سے 1007 جب کہ آر ایچ سی سہالہ میں کورونا ویکسین کیلئے رجسٹرڈ1034 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز میں سے 26 کو ویکسین لگ چکے۔
Load Next Story