چوہدری شجاعت حسین نے آرٹیکل 6 میں ترمیم کا بل سینیٹ میں جمع کرادیا

چوہدری شجاعت نے آرٹیکل 6 سے ’’غداری‘‘ کے لفظ کی جگہ مملکت کے خلاف جرم سے تبدیل کرنے کا ترمیمی بل سینیٹ میں جمع کرا یا

ہائی ٹریژن سے تاثر ابھرتا ہے کہ جرم میں ملوث شخص نے دشمنوں سے مل کر مملکت کے منافی کام کیا، ترجمان چوہدری شجاعت فوٹو: فائل

مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے آئین کے آرٹیکل 6 سے ''غداری'' کے لفظ کی جگہ مملکت کے خلاف جرم سے تبدیل کرنے کا ترمیمی بل سینیٹ میں جمع کرا دیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق چوہدری شجاعت حسین کی جانب سے سینیٹ میں جمع کرائے گئے مجوزہ ترمیمی بل میں کہا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 6 میں ہائی ٹریژن (غداری) کا لفظ مملکت کےخلاف جرم میں بدل دیاجائے، اس کے علاوہ تعزیرات پاکستان کی دفعہ 121 سے 130 اور کرمنل ایکٹ1973 میں بھی متبادل الفاظ شامل کئے جائیں۔

چوہدری شجاعت حسین کے ترجمان کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 6 میں شامل لفظ ہائی ٹریژن یعنی غداری سے یہ تاثر ابھرتا ہے کہ اس جرم میں ملوث شخص نے دشمن قوتوں کے ساتھ مل کر مملکت کے منافی کام کیا ہے جوکہ کسی بھی طرح درست نہیں اس لئے لفظ ہائی ٹریژن کو مملکت کے خلاف جرم کے الفاظ سے بدل دیا جائے۔
Load Next Story