ترک وزیراعظم ترجب طیب اردواان نے حکومت کے خلاف سازش کرنے کے الزام میں دارالحکومت میں تعینات 350 پولیس افسران کو برطرف کردیا۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق برطرف کئے گئے افسران میں اینٹی اسمگلنگ یونٹ، فنانشل کرائم، سائبر کرائم اور آرگنائزڈ کرائم یونٹ کے سربراہ بھی شامل ہیں جن کا تعلق دارالحکومت انقرہ سے ہے، فارغ کئے گئے افسران اور اہلکاروں کی جگہ 250 افسران کو تعینات کردیا گیا ہے جن کا تعلق دیگر شہروں سے ہے جنہوں نے اپنی ذمہ داریاں بھی سنبھال لی ہیں، غیر ملکی خبر رساں ادارے نے مقامی میڈیا کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے رات کے اندھیرے میں 350 پولیس افسران کو برطرف کرنے کا حکم نامہ جاری کیا ۔
واضح رہے کہ حکومت کے خلاف کرپشش اسکینڈل سامنے آنے کے بعد ترک وزیراعظم رجب طیب اردوان کابینہ کے 3 اہم وزرا نے استعفیٰ دے دیا تھا جس کے بعد وزیراعظم کے اوپر بھی انگلیاں اٹھائی جا رہی تھیں۔