
جعلی اکاوٴنٹس اسکینڈل میں احتساب عدالت اسلام آباد نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سمیت تمام شریک ملزمان کو31 مارچ کو طلبی کے نوٹس جاری کردئیے۔ وزیراعلیٰ سندھ کونوری آباد پلانٹ کے غیرقانونی ٹھیکوں اورمنی لانڈرنگ ریفرنس میں طلب کیا گیا ہے۔
اس سے پہلے مراد علی شاہ کے خلاف ریفرنس پرنیب نے احتساب عدالت کے اعتراضات دورکردیے ہیں۔ مراد علی شاہ کے خلاف نیب راولپنڈی نے 66 والیم پرمشتمل ریکارڈ عدالت میں جمع کروا دیا گیا ہے، ریکارڈ میں مراد علی شاہ کیخلاف گواہان کے بیانات اور شواہد بھی ریکارڈ کا حصہ ہیں۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔