کراچی میں سندھ سالڈ ویسٹ کی گاڑی پر فائرنگ سے چینی باشندہ زخمی
چینی باشندے سندھ سالڈ ویسٹ میجمنٹ کی ٹیم کے ساتھ مختلف علاقوں میں جاتے ہیں تاہم اس دورے کا پولیس کو علم نہیں تھا،پولیس
ISLAMABAD:
لیاری میں موٹر سائیکل سوار نامعلوم مسلح ملزمان کی سندھ سالڈ ویسٹ کی گاڑی پر فائرنگ سے چینی باشندے سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔
کراچی کے علاقے لیاری میں کمیلا اسٹاپ کے قریب واقع ڈی ایم سی اسکول کے سامنے موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم مسلح ملزمان نے سفید رنگ کی ہائی روف گاڑی رجسٹریشن نمبر سی ایکس 0959 پر اچانک فائرنگ کردی اور فرارہوگئے، فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی میں سوار چینی باشندے سمیت 3 افراد معجزانہ طور پر محفوظ رہے تاہم فائرنگ سے گاڑی کے شیشے ٹوٹنے سے چینی باشندہ معمولی زخمی ہوگیا جبکہ فائرنگ سے راہ گیرزخمی ہوا جنہیں فوری طور پر سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔
زخمی ہونے والے چینی باشندے کی شناخت 26 سالہ جیسن ولد یاہو اورراہ گیر کی 45 سالہ خالد ولد شیرمحمد کے نام سے کرلی گئی، فائرنگ کی اطلاع ملنے پر ڈی آئی جی ساؤتھ جاوید اکبر ریاض ، ایس پی سٹی ابریز علی عباسی سمیت دیگرپولیس و رینجرزکے افسران و اہلکار موقع پرپہنچ گئے اورجائے وقوع کو گھیرے میں لیکر شواہد اکٹھا کرنا شروع کر دیئے۔
ڈی آئی جی کراچی جنوبی جاوید اکبر ریاض نے میڈیا کو بتایا کہ چینی باشندے سندھ سالڈ ویسٹ میجمنٹ کی ٹیم کے ساتھ مختلف پروجیکٹ اور علاقوں میں جاتے ہیں اور آج ان کا لیاری میں معمول کا دورہ تھا تاہم اس دورے کا پولیس کو کوئی علم نہیں تھا، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں کہ اس میں کون لوگ ہیں اور انھوں نے کیوں فائرنگ کی یا کرائی؟ پولیس کو جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کے دوخول ملے ہیں جنہیں پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیے ہیں اورخولوں کو تجزیے کے لیے فارنزک لیبارٹڑی بھجوایا جا رہا ہے جبکہ سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز بھی حاصل کرے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج
دریں اثنا لیاری میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی ٹیم پر حملے کا مقدمہ بغدادی پولیس نے دہشت گردی ایکٹ کے تحت نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرلیا۔
ایس ایس پی سٹی سرفراز نواز کے مطابق مقدمہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے مینجر بابر حسین کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے جس میں سیون اے ٹی اے، اقدام قتل، سمیت 3 دفعات شامل کی گئی ہیں، ایک دہشت گرد شلوار قمیص اور دوسرا پینٹ شرٹ پہنے ہوئے تھے ان کی عمریں ایک اندازے کے مطابق 25 سے 30 سال کے درمیان معلوم ہوتی ہے۔
ایس ایس پی کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں مخبری کا جال بچھا دیا گیا ہے، دہشت گرد بہت جلد پولیس کے شکجنے میں ہوں گے۔