رنبیرکپورکا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

والدہ نیتوکپورنے مداحوں کونیک تمناؤں اور دعاؤں کے لیے شکریہ بھی ادا کیا


ویب ڈیسک March 09, 2021
رنبیر نے گھرمیں خود کوقرنطینہ کرلیا ہے، نیتو کپور

بالی ووڈ اداکاررنبیرکپور بھی کورونا وبا کا شکار ہوگئے۔

بالی ووڈ کی سابق اداکارہ اوررنبیر کپور کی والدہ نیتو کپور نے انسٹا گرام پرایک پوسٹ شیئر کرائی جس میں انہوں نے بتایا کہ رنبیر کپور کو کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

نیتوکپور نے کہا کہ رنبیر نے گھر میں خود کو قرنطینہ کرلیا ہے، وہ دوائیں بھی لے رہے ہیں اوراحتیاطی تدابیربھی اختیار کیے ہوئے ہیں۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/CMMBu7pAU4Y/"]

نیتو کپورنے اپنی پوسٹ میں مداحوں کی نیک تمناؤں اور دعاؤں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |