امریکا میں سردی کا 20 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا درجہ حرارت منفی50 سے بھی نیچے آگیا

برفانی طوفان کی وجہ سے 4100سے زائد پروازوں کو منسوخ جبکہ سکول بند کردیئے گئے ہیں۔

شکاگو، مینیاپولِس اور انڈیانا پولِس کی انتظامیہ نے کسی ضروری کام کے علاوہ لوگوں کو گھروں میں ہی رہنے کی اپیل کی ہے، فوٹو: اے ایف پی

امریکا کی مختلف ریاستوں میں شدید سردی کی لہر جاری ہے اور کئی مقامات میں درجہ حرارت منفی 50 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی نیچے آگیا ہے۔


امریکا کے قومی موسمیاتی ادارے کے مطابق گزشتہ دنوں کینیڈا اور امریکا کی مختلف ریاستوں میں آنے والے برفانی طوفان کے باعث کئی علاقوں میں اب تک 65 سینٹی میٹر سے زائد برف باری ہوچکی ہے جس کی وجہ سے ملک کی شمالی اور وسط مغربی ریاستیں شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں جس کا دائرہ ملک کے مشرقی اور جنوبی حصوں تک پھیلنا شروع ہوگیا ہے۔ ان ریاستوں میں درجہ حرارت منفی 50 ڈگری تک گر گیا ہے۔ جما دینے ٹھنڈ کی وجہ سے کئی شہروں میں اسکول بند کردیئے گئے ہیں، 4ہزار 100 سے زائد پروازوں کو منسوخ کردیا گیا ہے جبکہ 11 ہزار 200 سے زائد ملکی اور بین الاقوامی پروازیں کئی گھنٹے کی تاخیر کا شکار ہوئی ہیں۔

شکاگو، مینیاپولِس اور انڈیانا پولِس کی انتظامیہ نے کسی ضروری کام کے علاوہ لوگوں کو گھروں میں ہی رہنے کی اپیل کی ہے، دوسری جانب ماہرین موسمیات نے درجہ حرارت میں مزید کمی کی پیش گوئی کی ہے۔
Load Next Story