حکومت کی جے یوآئی ف کے سینیٹرمولانا غفورحیدری کوڈپٹی چیئرمین شپ کی پیشکش

عبدالغفور حیدری نے پیشکش کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اپنی ڈوبتی کشتی کو بچانے کی کوشش میں حربے آزما رہی ہے


ویب ڈیسک March 09, 2021
صادق سنجرانی فی الوقت ہمارے چئیرمین ہیں، مولانا غفورحیدری

حکومت نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینیٹرمولانا غفورحیدری کو ڈپٹی چیئرمین شپ کی پیشکش کردی۔

جے یوآئی کے سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفورحیدری نے چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے ملاقات کی۔ چئیرمین سینیٹ سے ملاقات کے بعد پرویزخٹک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے جے یو آئی کو ڈپٹی چیرمین سینٹ آفر کردی ہے، ہم نے مولانا عبدالغفور حیدری کو آفر کی ہے کہ وہ ہمارے ڈپٹی بن جائیں۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ پی ڈی ایم کی جانب سے آپ کو ڈپٹی چیئرمین شپ کی آفر کی گئی توان کا کہنا تھا کہ مجھے ابھی تک پی ڈی ایم کی جانب سے باضابطہ طور پرآگاہ نہیں کیا گیا، میں اس بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا ہماری ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں، فی الوقت صادق سنجرانی ہی ہمارے چئیرمین ہیں۔

بعد ازاں جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیڑ مولانا عبدالغفور حیدری نے حکومتی پیشکش کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی وزیر اپنی ڈوبتی کشتی کو بچانے کیلئے ایسے حربے استعمال کر رہے ہیں۔

مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ چیئرمین سینٹ سے میٹنگ کے دوران ایسی کوئی گفتگو نہیں ہوئی۔ میٹنگ کے بعد پرویز خٹک نے پیشکش میڈیا کے سامنے کی۔

مولانا عبدالغفور حیدری حکومتی وزیر کی میڈیا کے سامنے اس طرح کی گفتگو کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جس حکومت کو اپوزیشن تسلیم نہیں کرتی اس حکومت کی پیشکش کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔

مولانا عبدالغفور حیدری نے واضح کیا کہ پی ڈی ایم نے جو فیصلہ کیا ہے، ہم اس کے پابند ہیں۔ پی ڈی ایم مکمل طور پر متحد اور متفق ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |