سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کے لئے سفارشات تیار

پے اینڈ پینشن کمیشن کی ملازمین کی تنخواہوں میں سالانہ اضافے، مراعات اور پینشن کا معاہدہ جاری رکھنے کی سفارش


Irshad Ansari March 09, 2021
حکومتی اخراجات کنٹرول کرنے کے لئے میکنزم کی ضرورت ہے، پے اینڈ پینشن کمیشن فوٹو: فائل

NEW YORK: آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں اضافے کے لئے پے اینڈ پینشن کمیشن نے سفارشات تیار کرلی ہیں۔

وفاقی وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق پے اینڈ پینشن کمیشن نے ملازمین کی تنخواہوں میں فرق ختم کرنے اور جاب اسٹرکچر پر سفارشات تیار کی ہیں، کمیشن نے ملازمین کی تنخواہوں میں سالانہ اضافے، مراعات اور پینشن کا معاہدہ جاری رکھنے کی سفارش کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تنخواہوں اور پینشن کے موجودہ نظام سے حکومتی اخراجات بڑھ رہے ہیں، کمیشن نے اپنی سفارشات میں کہا ہے کہ حکومتی اخراجات کنٹرول کرنے کے لئے میکنزم کی ضرورت ہے۔

ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ رواں ماہ کے اختتام تک کمیشن کی سفارشات کا حتمی جائزہ لے گی، یہ سفارشات آئندہ مالی سال 22-2021 کے بجٹ میں شامل کی جائیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں