پاکستان اوربھارت کے درمیان ویزہ معاہدے پردستخط ہوگئے

مریضوں اوردونوں ممالک کے شہریوں کے لئے ویزے کے حصول میں حائل غیرضروری پابندیاں ختم

مریضوں اوردونوں ممالک کے شہریوں کے لئے ویزے کے حصول میں حائل غیرضروری پابندیاں ختم۔ فوٹو: ایکسپریس

KARACHI:
پاکستان اوربھارت کے وزرائے خارجہ اجلاس میں دونوں ممالک کے درمیان ویزہ معاہدے پردستخط ہوگئے۔

دفترخارجہ اسلام آباد میں ہونے والے پاک بھارت وزرائے خارجہ اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت حناربانی کھراوربھارتی وفد کی قیادت ایس ایم کرشنا نے کی۔اجلاس میں اس بات پراتفاق کیا گیا کہ بڑے سرمایہ کاروں اورتاجروں کو 3سال کا ملٹی پل ویزا جاری کیا جائے گا جب کہ چھوٹے سرمایہ کاروں اورتاجروں کو ایک سال کا ملٹی پل ویزادینے پربھی اتفاق کیا گیا۔



مریضوں اوردونوں ممالک کے شہریوں کے لئے ویزے کے حصول میں حائل غیرضروری پابندیاں ختم کرتے ہوئے اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ بزرگ شہریوں کو موقع پرہی ویزا جاری کیا جائے۔اس کے علاوہ 12 سال سےکم اور65 سال سےزائدعمرکےافرادکو پولیس رپورٹنگ سے بھی مستثنیٰ قراردیا گیا۔


وزرائے خارجہ اجلاس میں اس بات پربھی اتفاق کیا گیا کہ دونوں ممالک کے عام شہریوں کو5شہروں میں گھومنے پھرنے کی بھی اجازت ہوگی۔


پاکستان کی جانب سے وزیرداخلہ رحمان ملک اوربھارت کی جانب سے وزیرخارجہ ایس ایم کرشنانے معاہدے پر دستخط کئے۔

Load Next Story