افغان پولیس نے خودکش جیکٹ پہنی 10 سالہ بچی کو گرفتار کرلیا

میرے بھائی نے مجھے کالی جیکٹ دی اور کہا کہ پولیس چیک پوسٹ پر جا کر اس بٹن کو دبا دینا، لڑکی کا بیان


AFP January 07, 2014
میرے بھائی نے کالی جیکٹ دی اور کہا کہ پولیس چیک پوسٹ پر جا کر اس بٹن کو دبا دینا، لڑکی کا بیان فوٹو: اے ایف پی

افغان پولیس نےخودکش جیکٹ پہنی 10 سالہ بچی کو گرفتار کرلیا جس کا کہنا تھا کہ اس کے بھائی نے خودکش حملہ کرنے کا کہا تھا۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق افغان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ صوبہ ہلمند کی پولیس نے 10 سالہ بچی کو اس وقت گرفتار کیا جب اس نے اپنی خودکش جیکٹ کو پولیس جیک پوسٹ کے قریب اڑانے کی کوشش کی تاہم بٹن نے کام نہیں کیا، دوسری جانب لڑکی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ اسے اس کے بڑے بھائی نے خودکش حملے کا کہا تاہم میں نے آخری موقعے پر خودکش حملہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا، میں اپنی سوتیلی ماں سے کافی تنگ تھی، میرے بھائی نے مجھے کالی جیکٹ دی اور کہا کہ پولیس چیک پوسٹ پر جا کر اس بٹن کو دبا دینا، تمھیں کچھ بھی نہیں ہو گا۔

دوسری جانب ہلمند پولیس چیف کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی جو کہ لڑکی کے بھائی اور والد کی گرفتاری کی کوشش کرنے کے ساتھ ساتھ تحقیقات کے ذریعے اس بات کا بھی پتہ چلائے گی کہ اصل معاملہ کیا ہے کیوں کہ لڑکی نے اپنے بیان میں کئی الگ الگ باتیں کی ہیں جس کی وجہ سے مزید تحقیقات کی ضرورت ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں