امریکی صدر کے پالتو کتوں کو وائٹ ہاؤس سے نکال دیا گیا

’’چیمپ‘‘ اور ’’میجر‘‘ نامی ان دونوں کتوں کے مشترکہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی موجود ہیں


ویب ڈیسک March 09, 2021
نومنتخب امریکی صدر جو بائیڈن کے دونوں پالتو کتے جرمن شیفرڈ نسل کے ہیں۔ (فوٹو: ٹوئٹر)

امریکی صدر جو بائیڈن کے پالتو کتوں کو سیکیورٹی گارڈ کو کاٹنے کے بعد وائٹ ہاؤس سے نکال دیا گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق صدر جو بائیڈن کے پالتو کتوں 'میجر' اور 'چیمپ' کو سیکیورٹی گارڈ کو کاٹنے کے بعد وائٹ ہاؤس سے نکال دیا گیا ہے، دونوں کتوں کو جوبائیڈن کے ڈیلاویئر میں گھر منتقل کردیا گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق جرمن شیفرڈ ڈاگ 'میجر' کا طرز عمل وائٹ ہاؤس کے اسٹاف اور سیکیورٹی عملے کے ساتھ اچھا نہیں تھا جب کہ 'میجر' وائٹ ہاؤس کے عملے کو دیکھ کر بھونکتا بھی تھا اور اسی نے سیکیورٹی گارڈ پر حملہ کرکے کاٹا تھا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : امریکی صدر کے پالتو کتوں کے ''آفیشل'' سوشل میڈیا اکاؤنٹس

دوسری جانب امریکی میڈیا نے صدر جو بائیڈن کے پالتو کتوں 'میجر' اور 'چیمپ' کی منتقلی سے متعلق وائٹ ہاؤس سے رابطہ کیا تو انتظامیہ نے کوئی جواب نہیں دیا۔

واضح رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن کے حلف اٹھانے کے بعد ان کے پالتو کتوں کو بھی وائٹ ہاؤس میں منتقل کردیا گیا تھا جب کہ ''چیمپ'' اور ''میجر'' نامی ان دونوں کتوں کے مشترکہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی موجود ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں