روپے کے مدمقابل ڈالر کی قدر تنزلی سے دوچار

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید گھٹ کر 157 روپے 3 پیسے پر بند ہوئی


Staff Reporter March 09, 2021
(فوٹو : فائل)

زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں منگل کو دوسرے دن بھی روپے کی بہ نسبت ڈالر کی قدر اتارچڑھاؤ کے بعد تنزلی سے دوچار رہی۔

اطلاعات کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید 4 پیسے گھٹ کر 157 روپے 3 پیسے پر بند ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 5 پیسے گھٹ کر 157 روپے 30 پیسے پر بند ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں