آئین اجازت دیتا ہے چھ ماہ تک وزیر رہ سکتا ہوں حفیظ شیخ

چھ ماہ کے بعد وزیر رہنے کے لیے ممبر قومی اسمبلی یا سینیٹر بننا ہوگا، وفاقی وزیر خزانہ


Irshad Ansari March 10, 2021
(فوٹو:فائل)

وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ آئین اجازت دیتا ہے کہ چھ ماہ تک وزیر رہ سکتا ہوں، چھ ماہ کے بعد وزیر رہنے کے لیے ممبر قومی اسمبلی یا سینیٹر بننا ہوگا، جیسا آئین میں لکھا ہے میں اسی کے مطابق چلوں گا۔

یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عمران خان سے پاکستان کی عوام کی امنگیں وابستہ ہیں، عمران خان اس لیے آئی ایم ایف کے پاس گئے کیونکہ معیشت تباہ تھی، عمران خان کو 20 ارب ڈالر کا تجارتی خسارہ ورثت میں ملا۔

ایک اور سوال کے جواب میں وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ گزشتہ پانچ سال میں برآمدات میں کوئی اضافہ نہیں ہوا اور موجودہ وقت میں بھارت، بنگلہ دیش کی برآمدات کم اور پاکستان کی بڑھ رہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔