پاکستان ایران اور ترکی کی کارگو ٹرین 10 سال بعد بحال

ٹرین 12 روز میں ساڑھے 6 ہزار کلو میٹر طے کر کے 16 مارچ کو اسلام آباد پہنچے گی۔

ریلوے نے استقبال کی تیا ریاں مکمل کر لیں، 750 ٹن سامان کی ترسیل ممکن ہو گی۔ فوٹو: فائل

پاکستان، ایران اور ترکی کے مابین کارگو ٹرین سروس 10 سال بعد بحال، کارگو ٹرین 12روز میں ساڑھے 6 ہزار کلومیٹر فاصلہ طے کرنے کے بعد 16 مارچ کو اسلام آباد کے ڈرائی پورٹ پر پہنچے گی۔

پاکستان ریلوے نے کارگو ٹرین کے استقبال کی تیاریاں مکمل کر لیں، کارگو ٹرین کے ذریعے 750 میٹرک ٹن سامان کی ترسیل کرنے کی گنجائش ہوگی تاہم پہلی ٹرین 4 مارچ کو استنبول سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوئی جو 16مارچ کو اسلام آباد پہنچے گی۔


استنبول سے سفر شروع کرنے والی یہ ٹرین ایران کے شہر زاہدان سے کوئٹہ اور سکھر سے ہوتی ہوئی اسلام آباد آئے گی، جہاں وزیر ریلوے اعظم خان سواتی اس کا استقبال کریں گے۔ ٹرین کی واپسی 19 مارچ کو ہوگی۔

کارگو ٹرین ہر مہینے کی پہلی جمعرات کو روانہ ہوا کرے گی، اس ٹرین کی لمبائی 420 میٹر ہے، کارگو ٹرین ایران تک 90 گھنٹے اور ایران سے پاکستان تک 135 گھنٹے سفر کرے گی۔
Load Next Story